امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک مشن میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد کو لے جانیوالی آبدوز کا مزید ملبہ اور مشبتہ انسانی باقیات ملی ہیں، جنہیں مزید تجزیے کیلئے طبی ماہرین کو بھجوادیا گیا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے بیان میں بتایا کہ کوسٹ گارڈ کے میرین بورڈ آف انویسٹی گیشن کے ساتھ میرین سیفٹی انجینئرز نے 4 اکتوبر کو شمالی بحر اوقیانوس کے ساحل سے ٹائٹن کے باقی ماندہ ملبے اور مشبتہ انسانی باقیات برآمد کی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتبہ انسانی باقیات کو احتیاط سے ٹائٹن کے ملبے کے اندر سے نکال کر تجزیہ کیلئے امریکی طبی ماہرین کو منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون میں حادثے کے بعد بھی امریکی ماہرین کو آبدوز کا کچھ ملبہ اور ممکنہ انسانی باقیات بھی برآمد ہوئی تھیں
ٹائی ٹینک جہاز دیکھنے کیلئے دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد کو سمندر کی تہہ میں لے جانیوالی ٹائٹن آبدوز کو جون 2023ء میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے۔