پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں ۔
فرخ حبیب 3ہفتے لاپتہ رہنے کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کے لئے منظر عام پر آئے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کاکہنا تھاکہ عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے بیٹھنے نہیں دیا،
پُرامن مزاحمت کے بجائے پُرتشدد مزاحمت کی راہ پر نوجوانوں کو ڈالا
ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے لوگوں کے مائنڈز کو ہائی جیک کرکے جذبات کوبھڑکایا گیا، نفرت کوپروان چڑھایا، چیئرمین پی ٹی آئی نےذمےداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لوگ ان کیلئے لڑیں، وہ گرفتاری نہیں دینا چاہتے تھے۔