بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، یہ کینگروز کی میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔
لکھنئو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 210 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
سری لنکن اوپنرز کی جانب سے شاندار آغاز فراہم کرنے کے باوجود سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مچل اسٹارک، پیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسول ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا کی طرف سے دلشان مدوشنکا نے 9 اوورز میں 38 رنز دے کر آسٹریلیا کے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
شاندار بولنگ پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 8 اوورز میں 45 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں۔