اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ پاکستان سے افغان باشندوں کو زبردستی ملک بدر کرنے سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو سکتی ہیں
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یو این ریفیوجی ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کی زبردستی واپسی کا عمل معطل کیا جائے اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی کو محفوظ، باوقار اور رضاکارانہ طریقے سے یقینی بنایا جائے۔
اقوام متحدہ نےکریک ڈاؤن کاحوالہ دیتے ہوئے کہا اس طرح کے منصوبوں سے واپس بھیجے جانے والوں کے لیےسنگین مضمرات ہوں گے افغان شہریوں کو واپسی پرسنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو 31 اکتوبر واپس جانے کی ڈید لائن دی ہے