غزہ کی پٹی میں ایک اسپتال پر مہلک حملے کے بعد انتقامی حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو فوراً ترکیہ چھوڑ نے کی ہدایت کردی۔
اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ “ترکیہ میں مقیم تمام اسرائیلیوں کو جلد از جلد وہاں سے چلے جانا چاہیے۔”
ایک اسرائیلی قونصلر نے بتایا کہ قومی سلامتی کونسل کی ترکیہ کے لیے سفری وارننگ کو بڑھا کر 4 کر دیا گیا ہے جو اعلیٰ ترین سطح ہے۔
بیان ترک پولیس نک استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے پانچ مظاہرین کو حراست میں لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔