Friday, June 14, 2024, 9:04 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین نواز شریف دبئی پہنچ گئے، ہفتےکی صبح پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

نواز شریف دبئی پہنچ گئے، ہفتےکی صبح پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے، وہ ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی صاحبزادی اسما نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز میں قیام کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم دبئی میں دو دن قیام کریں گے، اس دوران اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے۔

banner

سابق وزیراعظم ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں نواز شریف کے جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزارپولیس اہلکار اور تین ہزار ٹریفک وارڈن ڈیوٹی دیں گے، قافلوں کے لیے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023