آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت نے بنگلادیش کا 257 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔
ویرات کوہلی 103 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، شبھمن گل 53 اور روہت شرما نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
No.4️⃣8️⃣ ticked off ✅#CWC23 #INDvBAN pic.twitter.com/4n6koANCw5
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 19, 2023
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، لٹن داس 66 اور تنزید حسن 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور جڈیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے بنگلادیش کا 257 رنز کا ہدف با آسانی 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔شاندار بیٹنگ کرنے پر کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔