بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔
چینی سرکاری ایجنسی کے مطابق بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیو لیانج نے 2019 سے اس سال کے مارچ تک سرکاری بینک کی قیادت کی تھی۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے رشوت ستانی اور غیر قانونی قرض فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق ان کا کیس جائزہ اور استغاثہ کے لیے پرکیوریٹوریٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے اور اس پر مزید کارروائی جاری ہے۔ لیو لیانج کی گرفتاری ملک کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کی جانب سے غلط کام کرنے کے الزامات کے بعد حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی سے نکالے جانے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔
سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن نے لیو لیانج پر متعدد غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگایا، جس میں غیر قانونی طور پر قرضے دینا، ملک میں ممنوعہ اشاعتیں لانا اور رشوت اور دیگر مراعات لینے کے لیے اپنے عہدے کا استعمال کرنا شامل ہے۔