Thursday, January 2, 2025, 6:50 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کو تا حکم ثانی عہدے میں توسیع

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کو تا حکم ثانی عہدے میں توسیع

جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری 14 ستمبر کو منظور کی گئی تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

افواہیں قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ۔۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق جنرل ندیم انجم تا حکم ثانی اسی عہدے پر کام کریں گے۔ اس ضمن میں سمری 14 ستمبر کو سمری منظور کی گئی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو فیض حمید کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالا، جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تھے، تھری اسٹار جرنیل کی حیثیت سے ترقی ملنے کے بعد سے وہ ستمبر 2019 سے کراچی میں تعینات تھے۔ ان کا تعلق مہرا شیخان گوجر خان سے ہے۔ انہیں ستمبر 1988ء میں کمیشن ملا، وہ پاک پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78ویں لانگ کورس سے ہیں، اور ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے۔

banner

جنرل ندیم نے کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں سے لے کر بلوچستان تک اور لائن آف کنٹرول پر مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کرم ایجنسی میں ایک بریگیڈ کی کمانڈ کی اور انسپکٹر جنرل کے طور پر ایف سی بلوچستان کی سربراہی کی۔

انہوں نے برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویشن کیا اور امریکا کے ہونولولو میں ایشیا پیسیفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023