فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ قطر کی کوششوں کے بعد انسانی بنیادوں پر دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ عز الدین القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں غزہ سے دو امریکی یرغمالیوں کو ”انسانی بنیادوں پر“ رہا کر دیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس نے سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں آبادیوں اور فوجی اڈوں پر کیے گئے حملے کے دوران تقریبا 200 افراد کو یرغمال بنایا تھا