نگران حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد مسلسل دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھائے گئے ہیں، ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نرخ بڑھنے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
کیروسین آئل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔