سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی مشکلات کم نہ ہوئیں
اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ پنجاب نے پرویز الہی کے خلاف ایک اور مقدمے میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے
ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہےکہ پرویز الہی نے لاہور ماسٹر پلان میں اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ لاہور ماسٹر پلان میں خلاف قانون چیزیں سامنے آرہی تھیں، اس معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر تفتیش کریں گے۔