دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب میں ایک نئے پلے ایبلز سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
نئے سیکشن سے صارفین وڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب میں گیمز بھی کھیل سکیں گے۔
نیا فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ممکنہ طور پر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
دوسرا فیچر یوٹیوب کے شیئرنگ مینیو کے حوالے سے ہے۔
جب صارف موبائل ڈیوائس پر یوٹیوب ویڈیو کو لینڈ اسکیپ موڈ پر دیکھ رہا ہوگا تو شیئرنگ آپشن فلوٹنگ بار کی شکل میں اسکرین کے وسط میں نظر آئیں گے۔
البتہ پورٹریٹ موڈ میں ویڈیو دیکھتے ہوئے شیئرنگ آپشن نیچے موجود ہوں گے۔