جاپان کی ایک اور کوشش، چاند کو سر کرنے کیلئے مشن روانہ کردیا
جاپان نے چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بننے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ایک اور مشن ’مون سنائپر لانچ کردیا۔
جاپان کی خلائی ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق ایچ-ٹو- اے راکٹ جنوبی جاپان کے تنیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ یہ راکٹ جاپان کے ”مون سنائپر” لینڈر کو لے کر جا رہا ہے اور آئندہ چار سے چھ ماہ میں اس کے چاند کی سطح پر پہنچنے کی امید ہے۔
اس سے قبل گزشتہ برس جاپان کی جانب سے چاند کی سطح پر اترنے کی دو کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔
بھارت وہ پہلا ملک ہے جس نے قطب جنوبی پر اپنی تحقیقاتی گاڑی اتاری ہے۔ امریکا، روس اور چین بھی چاند پر خلائی جہاز کو محفوظ طریقے سے اتارنے میں کامیاب رہے۔