کہیں سیلاب اور طوفان تو کہیں ہیٹ ویوز کی شدت ، سائنسدانوں نے 2023 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا۔
یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون سے اگست تک دنیا کا درجہ حرارت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق جون سے اگست کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت 16.77 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو 1990 سے 2020 کی اوسط کے مقابلے میں 0.66 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر ماحولیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ہمارے سیارے نے ابھی کھولتا ہوا، ریکارڈ پر گرم ترین موسم گرما برداشت کیا ہے