پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارت کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھنے پر سرحد پاربسنے والوں کے دلوں کو جیت لیا۔
بیٹنگ کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے کُھلے تو پاکستان کے شاداب خان نے باندھا۔
حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شاداب خان کی تعریف کی۔
اداکارہ نے لکھا، ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، امیر، غریب، آپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کس ملک سے ہیں یا آپ کون سی زبان بولتے ہیں‘۔
بھارتی اداکارہ نے لکھا ‘آپ لوگوں سے کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں، یہ اصل میں آپ کی حقیقت بتاتا ہے’۔ ساتھ ہی حنا نے مداحوں کو ‘رحمدلی’ اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔