سابق وزیراعظم 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس آئیں گے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں بتایا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان
معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے
محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2023
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں اہم میٹنگ ہوئی، ملاقات میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، ملک احمد خان نے شرکت کی۔
میٹنگ میں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر قانونی رکاوٹیں اور الیکشن کے علاوہ دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر2019ء کو علاج معالجہ کے لئے لندن گئے تھے، نوازشریف 3سال 11 ماہ بعد وطن واپس آئیں گے۔