کوئٹہ میں مستونگ کے قریب سڑک کنارے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں کراچی کوئٹہ ہائی وے پر سڑک کنارے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز اہلکاروں نے پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسبوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پہنچا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مستونگ میں ہوا دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا، موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا، دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا