یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی روسی حملے کے بعد پہلی بار کینیڈا کے دورے پر پہنچ گئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں زیلنسکی اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔
کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں انہیں زیلنسکی اور خاتون اول کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
President @ZelenskyyUa and First Lady @ZelenskaUa, welcome to Canada. 🇨🇦🇺🇦 pic.twitter.com/NDVoDef5qI
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) September 22, 2023
کینیڈا نے زیلنسکی کی آمد پر یوکرین کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں تعینات کینیڈین سفیر نے کہا کہ ہم یوکرینی عوام کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
زیلنسکی اپنے دورے کے دوران ٹورنٹو میں کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔