Monday, November 4, 2024, 8:10 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home عالمی خبریں امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین پر رشوت کا الزام

امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین پر رشوت کا الزام

سینیٹر باب میننڈیز نے عارضی طور پر عہدہ چھوڑ دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کیلئے کام کرنے کا الزام عائد ہونے پر عارضی طور پر عہدہ چھوڑ دیا۔

سینیٹر باب میننڈیز اور ان کی مصری بیوی کو کیش سے بھرے لفافے، سونے کی اینٹیں، مارگیج ادائیگی اور مرسیڈیز گاڑی رشوت میں لینے کے الزام کا سامنا ہے۔

پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ میننڈیز اور ان کی بیوی نیڈین نے نیوجرسی کے 3 تاجروں وائل ہانا، جوز اوریبے اور فریڈ ڈائیبس سے یہ رقم لی تھی جو کہ مصری حکومت کی خفیہ طور پر معاونت کرانا چاہتے تھے۔

امریکی سینیٹر پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ میننڈیز نے بطور سینیٹر تینوں تاجروں کو تحفظ دینے کیلئے بھی رشوت لی تھی۔

banner

سینیٹر باب میننڈیز نے اپنے اوپرعائد الزامات بے بنیاد قراردیتےہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کئی برسوں سے پس پردہ قوتیں ان کی آواز دبانے اور ان کی سیاسی قبر کھودنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نام ذرائع کے ذریعے ان کے خلاف ایک برس سے مہم چلائی جارہی ہے۔

دوسری جانب گورنر نیو جرسی فل مرفی اور بعض ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ باب میننڈیز سینیٹر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیں تاکہ ان کے خلاف شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023