جنوبی کوریا نے اپنے پڑوسی ملک کو دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں امریکا، جنوبی کوریا اتحاد کے ہاتھوں اس کو نابود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے مسلح افواج کی پچھترویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا ہمارے عوام، ملک اور عالمی امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکا اور جنوبی کوریا کے اتحاد کے ہاتھوں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
شمالی کوریا کی حکومت نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر واضح دھمکیوں کے باوجود اپنے ایٹمی ہتھیاروں، ایٹمی توانائی اور میزائل طاقت کو اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔