مکہ کے مشہور گھڑیال برج المعروف کلاک ٹاور پر بجلی کوندنے کے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس منظرکو سعودی فوٹو گرافرعبد العزیز الحربی اور محمد الهذلی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی کی شاخیں بن رہی ہیں۔
لحظة تعرض قمة برج الساعة بمكة لصاعقة برق قوية.⚡️
تصويري📸 @azoovic#مكه_الان #مكة_المكرمة#امطار_مكه #برج_الساعة pic.twitter.com/ZiANUbEFg3
— عبدالعزيز الحربي (@azoovic) September 27, 2023
فوٹو گرافرعبد العزیز الحربی کا کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ کلاک ٹاور پر مسلسل بجلیاں گر رہی ہیں، جسے وہ اپنے پاس محفوظ کرنے کے لیے الزاہر محلے کی بلند چوٹی پر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے مناظر اپنے پاس محفوظ کرچکے ہیں لیکن ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔