برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وکرم ڈوریسوامی کو اسکاٹ لینڈ کے ایک گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتعل نوجوانوں کا تعلق خالصتان علیحدگی پسند تحریک سے تھا، جو کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کر رہے تھے۔
بھارتی ہائی کمشنر گردوارہ میں داخل ہونے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
A group of #Khalistani Sikh in the UK prevented the Indian High Commissioner, Vikram Doraiswami, from entering a Gurdwara in #Scotland. pic.twitter.com/EHEFQsOZO5
— Truth Reporting (@truth_reporting) September 30, 2023
خالصتانی علیحدگی پسند تحریک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی اہلکاروں کا برطانیہ میں کسی بھی گرودوارے میں خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکام کے سرکاری حیثیت میں گوردواروں میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے.