ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشتگرد حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی عمارت کے دروازے پر 2 دہشتگرد ایک گاڑی میں پہنچے تھے۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔دوسرا دہشتگرد پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
Saat 09.30 sıralarında İçişleri Bakanlığımız Emniyet Genel Müdürlüğü giriş kapısı önüne hafif ticari araçla gelen 2 terörist bombalı saldırı eyleminde bulunmuştur.
Teröristlerden biri kendini patlatmış, diğer terörist etkisiz hale getirilmiştir.
Açılan ateş sırasında 2 Emniyet…
— Ali Yerlikaya (@AliYerlikaya) October 1, 2023
دوسری جانب انقرہ دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں دھماکےسے فضا میں دھویں اور آگ لگنےکےمناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
Stay Strong Turkey 🥰
🚨🇹🇷A Visual of An explosion and gunfire were heard near the Ministry of the Interior and the Parliament in the capital Ankara. pic.twitter.com/M5NJHhVUTL
— Muhammad Hanzala (@Hanzalamalik97) October 1, 2023
دھماکے کے باعث سڑکوں پر شہریوں کو خوفزدہ ہوکر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔