بھارت کی شمال مشرقی ریاست سِکم میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 83 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد میں 23 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق چین کی سرحد سے متصل ریاست سِکم میں منگل سے بدھ کی صبح تک 40.9 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ اس موسم میں معمول کی بارش (8.6) سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
سکم کے چیف سیکریٹری وی بی پاٹھک نے بتایا کہ ابھی تک مختلف مقامات سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ کم از کم 82 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 22 زخمی ہیں۔سیلاب کی وجہ سے دریائے تیستا پر نصب کم از کم آٹھ پُل ٹوٹ چکے ہیں
اس سیلاب کی وجہ لوناک جھیل کے اوپر کلاؤڈ برسٹ یا مختصر دورانیے میں بہت زیادہ بارش کو قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے سکم کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
۔