تُرک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ اتوار کو انقرہ میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کواٹرز پر حملے میں ملوث افراد شام سے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں ’پی کے کے‘ اور ’وائی پی جے‘ کے تمام بنیادی ڈھانچے اور زیر استعمال سہولیات کے ساتھ ساتھ پاور پوائنٹس بھی ہمارے جائز اہداف بن گئے ہیں۔
فیدان نے خبردار کیا کہ”میں تینوں فریقوں کو کردستان ورکرز پارٹی اور پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے زیر کنٹرول ان تنصیبات سے دور رہنے کی سفارش کرتا ہوں۔ حملے پر ہماری مسلح افواج کا ردعمل بہت سخت اور درست ہو گا”۔
ترکیہ کی وزارت داخلہ نے حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت طاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور حسن اوگوز عرف “کنیور ایردال” تھا جو ورکرز پارٹی کا رکن تھا۔ دوسرے ہلاک ملزم کردستان ورکرز پارٹی کا رکن اوزکان شاہین تھا۔