امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے ساتھ پاکستان کا رویہ ناقابل قبول ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ”اپنے منصوبے“ پر نظرثانی کرے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستان کے سیکیورٹی مسائل میں ملوث نہیں ہیں۔ جب تک وہ رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑتے ہیں، اس ملک کو انہیں برداشت کرنا چاہیے۔
پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابل قبول ہے،اس حوالے سے انہیں اپنے پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
پاکستان کے سکیورٹی مسائل میں افغان مہاجرین کا کوئی ہاتھ نہیں۔
جب تک مہاجرین اپنی مرضی اور اطمینان سے پاکستان سے نکلتے ہیں، انہیں برداشت سے کام لینا چاہیے۔— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) October 4, 2023
پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے یہ اعلان کابل کے ساتھ تعلقات میں مزید خرابی کی نشاندہی کرتا ہے جو گزشتہ ماہ ڈیورنڈ لائن پر جھڑپوں کے بعد خراب ہو گئے تھے۔