اٹلی کے شہر وینس کے بس حادثے میں غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
بس پل فلائی اوور کے جنگلے کو توڑتے ہوئے نیچے ریلوے پٹریوں کے قریب جا گری۔ جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے، 5 یوکرینی، ایک جرمنی اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں
حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں ہے اور اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔