افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہو ئے ہیں ، ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوہہ ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔ بادغیس اور فراہ صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
افغانستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائق کی جانب سے ملبے تلے دبے مزید افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھرعالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہرات ضلع کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جبکہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔