اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی صحافی جان کی بازی ہار گیا۔۔
فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا نے ہفتے کے روز بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی صحافی بھی شہید ہوا ہے۔ صحافی کی شناخت محمد صالحی کے نام سے ہوئی ہے۔
صالحی غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کے مشرق میں واقع سرحد پر جنگ کے واقعات کی کوریج کے دوران اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر برسوں میں سب سے بڑا حملہ کیا جس میں غزہ سے داغے گئے راکٹوں کی ایک بوچھاڑ کے ساتھ مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہو گئے۔ اس حیرت انگیز اور غیر متوقع حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔