Friday, July 26, 2024, 10:25 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home عالمی خبریں افغانستان میں امریکی، برطانوی انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعوی درست نہیں، کابل حکومت

افغانستان میں امریکی، برطانوی انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعوی درست نہیں، کابل حکومت

افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ذبیح اللہ مجاہد

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان حکومت نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈوں کے قیام سے متعلق روسی دعوے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی مسابقت کا میدان نہیں ہے، ہم دیگر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنی دشمنی کو آگے نہ بڑھائیں۔ انہیں افغان سرحدوں سے باہر اپنا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

روسی فیڈرل سکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورٹنکوف نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس سروسز دولت مشترکہ کی جنوبی سرحدوں کے قریب افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ’فعال کردار‘ ادا کر رہی ہیں۔

banner

الیگزینڈر بورٹنکوف کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو نے افغان دہشت گردی کے خطرے پر قابو پانے کی آڑ میں، وسطی ایشیائی ممالک میں ہمارے شراکت داروں پر فوجی، تکنیکی اور سرحدی سلامتی کی معاونت کے لئے فعال طور پر اپنی خدمات مسلط کرنا شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023