کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا ہے۔
بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جاری بیان میں کہا کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کے کریک ڈاؤن سے لاکھوں افراد کی زندگی مشکل ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے یک طرفہ طور پر کینیڈا کے سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ نے بھارت پر زور دیا وہ بھارت میں کینیڈا کی سفارتی موجودگی کو ختم نہ کرے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ کینیڈا میں رواں برس جون میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈائریکٹر ملوث ہے۔ بھارت نے اس بیان کو الزام قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔