دو یورپی ایجنسیوں نے گلوبل ہنگر انڈیکس رپورٹ جاری کردی ہے
رپورٹ کے مطابق بھارت 125 ملکوں کی فہرست میں 111 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ گزشتہ سال بھارت کا نمبر 107 تھا۔
2023 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں 28.7 کے اسکور کے ساتھ انڈیا میں بھوکے رہنے والوں سطح تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔
جی ایچ آئی کی رپورٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا بھارت سے بہتر پوزیشن میں ہیں۔ صرف افغانستان، ہیٹی اور 12 سب صحارا افریقہ کی کارکردگی بھارت سے خراب ہے۔ یہ وہ ملک ہیں جن کی معیشت بھارت کے مقابلے میں بہت چھوٹی ہے۔
The Global Hunger Index #GHI2023 by @concern and @welthungerhilfe shows that in a time of multiple crises, progress against hunger remains largely at a standstill.
▶️ Download report & learn how the power of youth can shape #foodsystems for #ZeroHunger: https://t.co/asRGvqXGx9 pic.twitter.com/vSMv7hLRPg
— Welthungerhilfe (WHH) (@Welthungerhilfe) October 12, 2023
جی ایچ آئی کی رپورٹ میں پاکستان 102 ویں، بنگلہ دیش 81 ویں، نیپال 69 ویں اور سری لنکا 60 ویں نمبر پر ہے۔ جنوبی ایشیا اور ایسے خطے ہیں جہاں بھوک کی بلند ترین سطح پائی جاتی ہے۔