کراچی کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی ہونےکا امکان ہے۔کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔
کے الیکٹرک نے اضافہ اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی 3.02 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے۔
حکومتی درخواست پر اسی سہ ماہی میں نیپرا کراچی کے لیے بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرچکی ہے، نئی درخواست میں کے الیکٹرک کی جانب سے 16 ارب روپے کے مزید بقایا جات مانگےگئے ہیں۔