متحدہ عرب امارات میں تین ماہ کے وزٹ ویزوں کا اجرا بند کر دیا گیا۔
خلیج ٹائمز کےمطابق وفاقی اتھارٹی برائے آئی سی پی کے حکام نے بتایا ہےکہ تین ماہ کے ویزے اب دستیاب نہیں ہیں۔حکام نےبتایا کہ تین ماہ کا داخلہ پرمٹ چند ماہ پہلے دستیاب تھا۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشی 30 سے 60 دن کے ویزا پر آسکتے ہیں۔
تین ماہ کا وزٹ ویزا وبائی مرض کوویڈ 19کے دوران بند کر دیا گیا تھا،اس کے بجائے 60 دن کا ویزا متعارف کرایا گیا۔تاہم، تین ماہ کی اسکیم کو مئی میں تفریحی ویزا کے طور پر دوبارہ کھولاگیا۔
تاہم دبئی میں 90 دن کا انٹری پرمٹ ان زائرین کو جاری کیا جا رہا ہے جن کے امارات میں قریبی رشتہ دار ہیں۔رہائشی اپنے والدین یا رشتہ داروں کو تین ماہ کی اسکیم پر لا سکتے ہیں