سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 5 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک سول ٹرائل میں عدالتی عملے کی تذلیل سے روکا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالتی عملے پر زبانی حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی
ویڈیو ہٹانے کے عدالتی حکم کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر ویڈیو موجود رہی۔
امریکی عدالت نے حکم دیا کہ مستقبل میں ایسا کرنے پر سخت پابندیوں اور قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔