آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کے لیے عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 429 رنز کا ہدف دیا تھا
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 45 ویں اوورز میں 326 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 428 رن بنائے جوکہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں
۔
جنوبی افریقا کے 429 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے بھی ہمت نہیں ہاری حالانکہ دونوں اوپنرز پتھم نسانکا صفر اور کوشل پریرا 7 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے، پھر چریتھ اسالانکا نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔اُس کے بعد کپتان داسن شناکا نے 68 رنز بناکر ٹیم کو وننگ ٹریک پرلانے کی کوشش کی
یوں سری لنکا کی پوری ٹیم 45 ویں اوورز میں 326 رنز بنا کر 102 رنز سے میچ ہار گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئٹزے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو جانسن، کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مرکرم کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔