Thursday, October 17, 2024, 11:44 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، ایشیا کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے کا بڑا مقابلہ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا

بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، ایشیا کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے کا بڑا مقابلہ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا

برستے بادلوں نے پاکستانی بیٹرز کو ہاتھ کھولنے کا موقع ہی نہ دیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ بابر الیون سپر فور میں پہنچ گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پالے کیلے: (این ڈبیو ایم نیوز) پاکستانی پیسرز کی محنت بارش میں بہ گئی ۔۔ مسلسل برستی بوندوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر بھی پانی پھیر دیا

ایشیا کرکٹ ون ڈے کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا، بڑے مقابلے میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہو سکی۔ آفیشلز نے مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ کے اختتام کا اعلان کیا ۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، اس طرح پاکستان نے سپر 4 مرحلےکے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی، بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کاشکار بنے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔

banner

 

حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو شبمن گل کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا۔

اس موقع پر ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر دباؤ کے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولرز کو چاروں طرف شاٹس لگائے۔

204 کے مجموعی اسکور پر ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے جب کہ کچھ دیر بعد ہاردک پانڈیا بھی 87 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد بھارت کی بقیہ وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی گئیں اور پوری ٹیم 266 رنز بنا کر 7 گیندوں قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

 

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023