سمندری طوفان ہائیکوئے نے تائیوان کے مشرقی ساحل پر لینڈ فال کرتے ہی تباہی مچادی، طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارشوں کے باعث درخت اکھڑ گئے اور ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔
طوفان کے سبب 30 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم جبکہ تعلیمی ادارے بند ہیں ، تائیوان کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں سے 7 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تاہم طوفان کے دوران 200 کلومیٹر فی گھنٹہ (124 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں ، لیکن اس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔