بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ کا یہ سیشن 18 ستمبر کو شروع ہوگا جو 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ انڈیا کا نام بھارت رکھنے کا مطالبہ پورا کرنے کےلیے آئین میں ترمیم کی جائے گی جس کے لیے مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں ایک قرارداد لاسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک پارلیمنٹ کے سیشن کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت کے صدر نے جی 20 وفد کے لیے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈینٹ آف انڈیا کی بجائے پریذیڈینٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔