یورپی کمیشن نے دنیا کی چھ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف سخت قوانین بنانے کااعلان کردیا۔ مقصد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی یورپی مارکیٹ میں اجارہ د اری روکنا ہے
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات ایپل، ایمیزون، مائیکروسافٹ، گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے ساتھ ساتھ ٹِک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ذریعے فراہم کردہ 22 ’بنیادی پلیٹ فارم سروسز‘ سے متعلق ہیں۔
یورپی یونین ٹیکنالوجی اداروں کی یورپی مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کی طاقت کو روکنا چاہتی ہے۔
یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر یہ ٹیک کمپنیاں ڈی ایم اے ضوابط کی تعمیل نہیں کریں گی، تو ان میں سے ہر ایک کو اس کے مجموعی عالمی کاروبار کی مالیت کے 10 فیصد کے برابر تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ بار بار خلاف ورزی کی صورت میں یہ جرمانہ 20 فیصد تک بھی ممکن ہو گا۔