زندگی بھر معذور کرنے والا مہلک وائرس پولیو پاکستان سے ختم نہ ہوسکا۔ سالانہ جانچ کے دوران کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق لیب نے کراچی اور پشاور کے 4 ماحولیاتی (سیوریج) نمونوں میں ٹائپ-ون وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔
ذارئع کے مطابق پشاور سے 3 جبکہ کراچی کے علاقےکیماڑی سے ایک سیمپل جمع کیا گیا تھا۔
کراچی میں 2023 میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق جون میں سہراب گوٹھ کے ماحولیاتی نمونے میں ہوئی تھی، اس سے قبل کراچی میں پولیو کے مثبت نمونے اگست 2022 میں لانڈھی اور ملیر سے ملے تھے۔