عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ شیخ رشید کو راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ شیخ رشیدکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صاحب کی گرفتاری کے حوالے سے ویڈیو پیغام pic.twitter.com/Nf3PkLUMFj
— Sheikh Rashid Shafiq (@SheikhRashid60) September 17, 2023
وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد 9 مئی واقعات کے بعد سے منظرعام سے غائب تھے۔