آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کاراباخ میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور آرمینیا کے جنگی اثاثے اور فوجی تنصیبات اسکا ہدف ہیں۔شہریوں کے انخلا کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری بنا دی ہے۔
دوسری جانب آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کاراباخ سے آرمینیا کی فوج کا انخلا ہی امن کا واحد راستہ ہے۔
آرمینیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور روسی امن دستوں سے آذربائیجان کی مبینہ جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Stepanakert now… pic.twitter.com/2G8X6VO8my
— Marut Vanyan (@marutvanian) September 19, 2023
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ کاراباخ کی صورتحال پر آذربائیجان اور آرمینیا سے رابطے میں ہیں۔