چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کو مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ماڈرنائزیشن امن اور خوشحالی کیلئے ہونی چاہیے۔
چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یک طرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں، بلاک کی سیاست ہمارا انتخاب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں بیلٹ اینڈ روڈ زندگی بچانے کا سبب بنا ، بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ہے، بی آر آئی مل کر منصوبہ بندی، تعمیر اور فائدہ اٹھانے کا ذریعہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ چین 140 ممالک اور علاقوں کے لیے اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اس سے قبل 2 اجلاس ہو چکے ہیں، اس فورم کے تحت کلین اینڈ گرین اکانومی کو ترجیح دی گئی، فورم کے تحت ترقی پذیر ملکوں کے لیے نئی اقتصادی راہداریوں کا قیام ترجیح ہے، سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہوا، سلک روڈ کا بنیادی مقصد امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔