نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 0-2 سے جیت لی۔
میرپور میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2008 کے بعد بنگلہ دیش میں پہلی ون ڈے سیریز جیتی۔
A first ODI series win in Bangladesh since 2008 🏆 #BANvNZ #CricketNation pic.twitter.com/I75AEspEfB
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 26, 2023
سیریز کے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 34.3 اوورز میں 171 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی، کپتان نجم الحسن شنتو 76 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ نے 21 اور مشفیق الرحیم نے 18 رنز بنائے۔
ایڈم ملن نے 4، ٹرینٹ بولٹ اور کول میک کونچی نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کیویز ٹیم نے 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
ل ینگ 70 اور ہینری نکلولس 50 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی ول ینگ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ہینری نکولس کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 86 رنز سے ہرایا تھا۔