ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں تھے اور انہوں نے امریکی دارالحکومت میں ایرانی قونصلر دلچسپی کے سیکشن کا دورہ کرنے کی کوشش کی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر کے مطابق امیر عبداللہیان گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں تھے اور واشنگٹن جانا چاہتے تھے لیکن ہم سمجھتے ہیں دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کہ وجہ سے امیر عبداللہ کی درخواست کو منظور کرنا مناسب نہیں تھا
ملر نے کہا کہ امریکہ ایرانی حکام اور غیر ملکی حکومتوں کے دیگر اہلکاروں کو اقوام متحدہ کے کام کے لیے نیویارک جانے کی اجازت دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ضروری نہیں ہے کہ ہم انہیں واشنگٹن ڈی سی جانے کی اجازت دیں۔