امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔ اس حوالے سے امریکی حکومت نے ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک پر پابندی لگادی۔
امریکا نے یوکرین میں روسی حملوں میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے الزام پر ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دیں۔ پابندیوں میں ایران اور چین کے کچھ افراد، ترکیے، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں شامل ہیں
ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں شامل نیٹ ورک ایرانی ڈرون کے حساس پرزوں کی خریداری میں معاون ہے، ایران اپنے ڈرون روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے فراہم کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور ایران دونوں یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال سے انکاری ہیں۔
امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے ضبط کیے جاسکتے ہیں اور ان پر امریکا کے سفر پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔