نیویارک میں مسلسل بارشوں کے بعدسیلابی صورتحال، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی، سیلابی ریلوں کی وارننگ کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیو یارک میں پچھلے 5 روز سے جاری بارشوں کے بعد نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال ہے، سڑکوں، پلوں پرسیلابی پانی جمع ہوگیا جبکہ میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا۔
JUST IN: New York City is experiencing massive flooding causing the water to leak into the subway.
NYC is quickly becoming a 3rd world country.
I guess when you become a sanctuary city and have to set aside 12 billion dollars to provide housing and support to hundreds of… pic.twitter.com/xWz745GojG
— Collin Rugg (@CollinRugg) September 29, 2023
نیویارک میں جمعے اور ہفتے کو مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد اب گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
BREAKING : State of emergency declared in New York City due to heavy flooding. pic.twitter.com/G9381xcbmf
— Aldrich (@observer888888) September 29, 2023
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ابھی سے 3 انچ پانی کھڑا ہو گیا ہے، دن کے اختتام تک شہر میں7 انچ پانی کھڑا ہونے کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے نیو یارک میں معمولاتِ زندگی بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک شہر کا انفرا اسٹرکچر اتنے زیادہ پانی کو ہینڈل نہیں کر پا رہا، جس کے نتیجے میں افرا تفری پھیل رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔
People are swimming in the subway in New York City. just think of all the trash and rodent feces and diseases. NYC MTA is in a state of emergency due to heavy rain and flooding. pic.twitter.com/H0KeCw6M6n
— Bitcoin New York City (@BSV_NYC) September 29, 2023
مسلسل بارش کے باعث پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔