نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر کراچی کے ضلع شرقی میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کےایم ڈی امتیازشاہ نے کی۔
ترجمان نگران وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے بتایا کہ افغان باشندے جمشید زون کی یو سی 8 کے مختلف علاقوں کے کچرے سے من پسند اشیاء نکال کر باقی کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں، جس کی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں، کچرا چننے والے افغان باشندے جان بوجھ کر بھی نالے بند کر دیتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے غیرقانونی کچرا اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت کی۔
سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نےنگراں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے افغان باشندوں کا سامان بھی ضبط کرلیا ہے اورغیر قانونی کچرے کے ڈمپنگ پوانٹس بھی بند کردیئے ہیں، افغانیوں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔